تشریح:
1۔ جو چیزیں کھانے کی ہوں یا پینے کی، جب نشہ آور ہوں تو حرام ہیں۔ افیون، بھنگ اورچرس وغیرہ سب اس میں شامل ہیں۔
2۔ جس کے زیادہ استعمال سے نشہ آئے اس کی کم مقدار بھی حرام ہے۔
3۔ حدیث میں مذکور جوس یا مشروبات اس وقت حرام ہوں گے جب وہ نشہ آور ہوں۔ اس سے معلوم ہوا کہ کھجور، جو، شہد اور مکئی وغیرہ کا نبیذ پیناجائزہے بشرط یہ کہ وہ نشہ آور نہ ہو، اگران میں نشہ پیدا ہوجائے تو ان کا پیناحرام ہے۔