الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 10 - مجموع أحاديث: 91 کل صفحات: 10 - کل احا دیث: 91 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابٌ: الخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2849. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ» صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیروبرکت بندھی ہوئی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2849. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیرو برکت وابستہ رہے گی۔‘‘ الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابٌ: الخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2850. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُصَيْنٍ، وَابْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الجَعْدِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ»، قَالَ سُلَيْمَانُ: عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الجَعْدِ، تَابَعَهُ مُسَدَّدٌ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الجَعْدِ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیروبرکت بندھی ہوئی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2850. حضرت عروہ بن جعد ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیرو برکت وابستہ ہے۔‘‘ سلیمان نے شعبہ سے انھوں نےعروہ بن ابو جعد سے اس روایت کو بیان کیا ہے۔ مسدد نے ہشیم سے، انھوں نے حصین سے، انھوں نے شعبی سے، انھوں نے عروہ بن ابو جعد سے روایت کرنے میں سلمان کی متابعت کی ہے۔ ... الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابٌ: الجِهَادُ مَاضٍ مَعَ البَرِّ وَالفَاجِرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2852. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، عَنْ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عُرْوَةُ البَارِقِيُّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ: الأَجْرُ وَالمَغْنَمُ صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : مسلمانوں کا امیر عادل ہو یا ظالم اس کی قیادت میں جہاد ہمیشہ ہوتا رہے گا ) مترجم: BukhariWriterName 2852. حضرت عروہ بارقی ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیروابستہ ہے جن کے باعث ثواب بھی ملتا ہے اور غنیمت بھی حاصل ہوتی ہے۔‘‘ الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ ﷺ النَّاسَ إِلَى الإِسْلا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2946. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ المُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَمَنْ قَالَ: لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي نَفْسَهُ وَمَالَهُ، إِلَّا بِحَقِّهِ وَحِسَابُهُ عَلَى اللَّهِ رَوَاهُ عُمَرُ، وَابْنُ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : نبی کریم ﷺکا (غیر مسلموں کو) اسلام کی طرف دعوت دینا اور اس بات کی دعوت کہ وہ خدا کو چھوڑ کر باہم ایک دوسرے کو اپنا رب نہ بنائیں ) مترجم: BukhariWriterName 2946. حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں یہاں تک کہ وہ لاإله إلااللہ کہیں۔ جس نے لاإله إلااللہ کہہ دیا اس کی جان اور مال ہم سے محفوظ ہے مگر حق اسلام کی وجہ سے (پھر بھی قتال کیا جا سکتا ہے۔ ) البتہ اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔‘‘ اس روایت کو حضرت عمر ؓاور ابن عمر ؓنے بھی نبی ﷺ سے بیان کیا ہے۔ ... الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ فَرْضِ الخُمُسِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «أُحِلَّتْ لَكُمُ الغَن...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3119. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ البَارِقِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ الأَجْرُ، وَالمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ» صحیح بخاری : کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کا یہ فرمانا کہ تمہارے لئے غنیمت کے مال حلال کئے گئے ) مترجم: BukhariWriterName 3119. حضرت عروہ بارقی ؓسے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک کے لیے خیروبرکت، یعنی اجروغنیمت کو باندھ دیا گیا ہے۔‘‘ الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3640. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَزَالُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3640. حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓسے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’میری امت کے کچھ لوگ ہمیشہ غالب رہیں گے یہاں تک کہ اللہ کا امر آجائے گا۔ اس وقت بھی وہ غالب ہی ہوں گے۔‘‘ الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3641. حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا الوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «لاَ يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللَّهِ، لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ، وَلاَ مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ» قَالَ عُمَيْرٌ: فَقَالَ مَالِكُ بْنُ يُخَامِرَ: قَالَ مُعَاذٌ: وَهُمْ بِالشَّأْمِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: هَذَا مَالِكٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذًا يَقُولُ: وَهُمْ بِالشَّأْمِ... صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3641. حضرت معاویہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’میری امت میں ہمیشہ ایک گروہ ایسا موجود رہے گا جو اللہ کی شریعت کوقائم رکھے گا۔ انھیں ذلیل یا ان کی مخالفت کرنے والے انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا امر آجائے گا اور وہ اسی حالت پر گامزن ہوں گے۔‘‘ (راوی حدیث) عمیر نے کہا کہ مالک بن یخامر حضرت معاذ بن جبل کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ہمارے زمانے میں وہ لوگ شام میں ہیں۔ حضرت امیر معاویہ ؓ نے کہا: یہ مالک بن یخامر حضرت معاذ بن جبل ؓ کے حوالے سے کہہ ... الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3642. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الحَيَّ يُحَدِّثُونَ، عَنْ عُرْوَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ بِهِ شَاةً، فَاشْتَرَى لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، وَجَاءَهُ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ، فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ، وَكَانَ لَوِ اشْتَرَى التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ»، قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ الحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ جَاءَنَا بِهَذَا الحَدِيثِ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعَهُ شَبِيبٌ مِنْ عُرْوَةَ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ شَبِيبٌ إِنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ، قَالَ ... صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3642. حضرت شبیب بن غرقدہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے قبیلے کے لوگوں سے سنا، وہ حضرت عروہ(بن جعد ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے انھیں ایک دینار دیا کہ وہ اس کے عوض ایک بکری خرید کرلائیں۔ انھوں نے اس دینار سے دو بکریاں خریدیں۔ پھر ایک بکری کو ایک دینار کے عوض فروخت کرکے دینار بھی واپس کردیا اور بکری بھی پیش کردی۔ آپ ﷺ نے اس کی خرید وفروخت میں برکت کی دعا فرمائی، چنانچہ وہ اگر مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں بھی انھیں نفع ہوجاتا۔ حضرت سفیان کہتے ہیں کہ حسن بن عمارہ نے ہمیں یہ حدیث شبیب بن غرقدہ کے حوالے سے پہنچائی تھی۔ اس نے کہاتھا کہ شبیب نے یہ ... الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3643. وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «الخَيْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِي الخَيْلِ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ» قَالَ: وَقَدْ رَأَيْتُ فِي دَارِهِ سَبْعِينَ فَرَسًا قَالَ سُفْيَانُ يَشْتَرِي لَهُ شَاةً كَأَنَّهَا أُضْحِيَّةٌٌ صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3643. (شبیب بن غرقدہ کہتے ہیں کہ) میں نے ایک دوسری حدیث خود حضرت عروہ ؓ سے سنی، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’خیروبرکت تو قیامت کے دن تک گھوڑوں کی پیشانی سے بندھی ہوئی ہے۔‘‘ چنانچہ شبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ ؓ کی حویلی میں ستر گھوڑے بندھے ہوئے دیکھے۔ سفیان کہتے ہیں کہ حضرت عروہ ؓ نے آپ ﷺ کے لیے بکری خریدی تھی شاید وہ قربانی کےلیے ہوگی۔ ... الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابٌ:) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3644. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 3644. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ قیامت تک کے لیے خیروبرکت کو باندھ دیاگیا ہے۔‘‘ الموضوع: استمرار الجهاد ودوامه (الجهاد) Topics: جہاد کا استمرار اور ہمیشہ جاری رہنا (جہاد) مجموع الصفحات: 10 - مجموع أحاديث: 91 کل صفحات: 10 - کل احا دیث: 91