تشریح:
اس روایت سے امام بخاری ؒ نے اصحاب صفہ کے فقر وافلاس کو بیان کیا ہے کہ ان کے پاس پہننے کے لیے بھی پورے کپڑے نہ ہوتے تھے، جب غربت کا یہ عالم ہے کہ پہننے کے لیے کپڑے نہیں ہیں تورہنے کے لیے مکان تو بہت دور کی بات ہے، ایسی صورت میں وہ مسجد میں ہی سوتے تھے۔ یہ اصحاب صفہ جنھیں حضرت ابوہریرہ ؓ نے دیکھا، ان اصحاب صفہ کے علاوہ ہیں جن کی تعداد بھی سترتھیں اور جنھیں رسول اللہ ﷺ نے غزوہ بئر معونہ کے لیے بھیجاتھا اور وہ حضرت ابوہریرہ ؓ کے اسلام لانے سے قبل وہاں شہید ہوگئے تھے۔ رضوان اللہ عنھم اجمعین ۔ان کاذکر کتاب المحاربین میں تفصیل سے آئےگا۔ (فتح الباري:694/1) بإذن اللہ تعالیٰ۔