تشریح:
1۔ صحیح بخاری ہی کی ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے دنیا کے آخری اور آخرت کے پہلے دن میرا اور رسول اللہ ﷺ کا لعاب دہن اکٹھا کردیا۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث:4451) اس میں میں اشارہ تھا کہ صدیقہ کائنات حضرت عائشہ ؓ اور رسول اللہ ﷺ دنیا وآخرت میں ایک جگہ رہیں گے۔
2۔ اس حدیث سے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ آپ کا لعاب دہن اور رسول اللہ ﷺ کا لعاب مبارک آپ کے منہ میں جمع ہو گئے کیونکہ جب رسول اللہ ﷺ نے مسواک کرنا شروع کی تو اس وقت جو حضرت عائشہ ؓ کا لعاب دہن مسواک سے لگا ہوا تھا وہ رسول اللہ ﷺ کے لعاب مبارک سے مل گیا۔ واللہ اعلم۔