تشریح:
راوی حدیث حضرت عمرو بن حارث ؓ ام المومنین حضرت جویریہ ؓ کے بھائی ہیں۔ اس حدیث سے امام بخاری ؒ کا مقصودیہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خلافت وغیرہ کے متعلق کسی کو کوئی وصیت نہیں کی، اگر وصیت کی ہے تو اللہ کی کتاب پر عمل کرنے کی ہے یا اپنے چھوڑے ہوئے مال کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ میرے مرنے کے بعد میرا سارا مال صدقہ ہو گا۔ اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی۔ اس حدیث کی تشریح ہم کتاب الوصایا کے آغاز میں کر آئے ہیں۔