تشریح:
1۔ قرآن مجید میں ہے کہ وہ پہلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اس لیے پہلی آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے اور یہ ایمان اجمالی ہو گا۔ اللہ تعالیٰ بنے اپنے انبیاءؑ پر انھیں نازل فرمایا اور جو کچھ ان کتابوں میں تھا اس بنا پر ان کے بیان کردہ جوحقائق قرآن کریم کے مطابق ہیں وہ قابل تصدیق ہیں اور جن کا رد قرآن کریم میں موجود ہے وہ قابل تکذیب ہیں اور جن باتوں کے متعلق قرآن کریم خاموش ہے ان کے متعلق وہی توقف کا اصول ہے جو حدیث بالا مذکورہےکیونکہ اہل کتاب جو کچھ بیان کریں گے وہ دو حالتوں سے خالی نہیں، اگر ہم اس کی تصدیق کریں تو ممکن ہے کہ وہ درحقیقت صحیح نہ ہو بلکہ تحریف شدہ ہو اور یہ بھی احتمال ہے کہ ہم اس کی تکذیب کریں جبکہ وہ درحقیقت صحیح اور درست ہو۔ چونکہ انبیائے کرامؑ کے احکام و شرائع میں جزوی فرق رہا ہے۔ اس لیے موقف ضروری ہے۔
2۔ موجود اہل کتاب تو بہت زیادہ گمراہی میں گرفتار ہیں لہٰذا وہ اس حدیث کے زیادہ مصداق ہیں اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مشکل معاملات میں توقف کرنا چاہیے تصدیق و انکار میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے۔ واللہ اعلم۔