تشریح:
1۔ غزوہ اُحد میں مسلمانوں کا لشکر ایک ہزار افراد پر مشتمل تھا جبکہ مشرکین کی تعداد تین ہزار تھی، دوران کوچ رئیس المنافقین اپنے تین سو افراد لے کر واپس ہوگیا تو خزرج میں سے بنو سلمہ اور اوث میں سے بنوحارثہ نے بھی منافقین کے ساتھ کھسک جانے کا بزدلانہ ارادہ کیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے انھیں بچا لیا، چنانچہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ کوچ جاری رکھا۔
2۔ حضرت جابرؓ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ اس آیت میں ہماری کمزوری کا ذکر ہے لیکن اس فضیلت کے سامنے ہمیں اپنے اس عیب کے فاش ہونے کا بالکل ملال نہیں کیونکہ اس میں ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی سرپرستی کا بھی ذکر ہے، ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی ولایت حاصل ہوگئی۔ واللہ اعلم۔