تشریح:
لعان کے بعد مرد، عورت سے حق مہر یا دیگر اخراجات کی واپسی کا مطالبہ نہیں کرسکتا، نیز دوران عدت میں عورت کا نان ونفقہ یا رہائش وغیرہ مرد کے ذمے نہ ہوگی۔ پیدا ہونے والا بچہ ماں کی طرف منسوب ہوگا۔ زانی یا خاوند کی طرف اسے منسوب نہیں کیا جائے گا۔ اگروضع حمل کےبعد عورت قرائن کی بنا پر مجرم ثابت ہوجائے توبھی اسے سنگسار نہیں کیا جائے گا، چونکہ خاوند اس لڑکے سے انکار کررہا ہے، اس لیے لعان کا بچہ خاوند کا وارث نہیں ہوگا لیکن ماں کا وارث ہوگا کیونکہ اس نے اسے ولد الزنا ہونا تسلیم نہیں کیا۔ واللہ اعلم۔