تشریح:
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اب مجھے معلوم نہیں کہ موسیٰ علیہ السلام بھی بے ہوش ہونے والوں میں ہوں گے اور مجھ سے پہلے انھیں ہوش آ جائے گا یا اللہ تعالیٰ نے انھیں ان لوگوں میں رکھا ہے جو بے ہوشی سے مستثنیٰ ہیں۔‘‘ (صحیح البخاري، الخصومات، حدیث:2411) بعض روایات میں یہ بھی صراحت ہے کہ ان کے لیے کوہ طور کی بے ہوشی کو کافی سمجھ لیا جائے گا، اس لیے وہ نفخہ صور کے وقت بے ہوش نہیں ہوں گے۔ (صحیح البخاري، الخصومات، حدیث: 2412)