تشریح:
1۔ ایک روایت میں ہے کہ اگر ممکن ہوتو یہ نمازیں تم سے فوت نہیں ہونی چاہئیں۔ (صحیح البخاري، مواقیت الصلاة، حدیث:554) ایک حدیث میں نماز فجراور نماز عصر کی صراحت ہے۔ (صحیح مسلم، المساجد، حدیث:1434(633))
2۔ اس حدیث میں نماز عصر اور نماز فجر کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ قیامت کے دن ان نمازوں کی حفاظت اللہ تعالیٰ کے دیدار کا باعث ہوگی۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے نماز پڑھے گا وہ دوزخ کی آگ میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ (صحیح مسلم، المساجد، حدیث:1436(634))