تشریح:
کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت کے وقت آپ کی زبان اطہرپرشیطان نے یہ کلمات جاری کر دیے تھے۔ ان بلند مرتبہ دیویوں کی سفارش کی امید کی جا سکتی ہے۔ یہ سن کر مشرکین بھی سجدے میں گر گئے۔ یہ بات عقل و نقل دونوں کے خلاف ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ قرآن کی تاثیر سے کافروں اور مشرکوں سب نے سجدہ کیا مشرکین کوغیبی تصرف کی وجہ سے طوعاً وكرهاً سر بسجود ہونا پڑا۔ صرف ایک بد بخت نے سجدہ نہ کیا کیونکہ اس کے دل پر مہر لگی ہوئی تھی جیسا کہ درج ذیل آیت میں اس صراحت ہے۔