الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ ( باب: {وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ}الآيَةَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4826. حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (( وما یھلکنا الا الدھر )) الایۃ کی تفسیریعنی”اور ہم کو تو صرف زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے“۔ ) مترجم: BukhariWriterName 4826. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے۔ وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں۔ میرے ہی ہاتھ میں تمام معاملات ہیں۔ رات اور دن کو میں ہی پھیرتا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابٌ لاَ تَسُبُّوا الدَّهْرَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6181. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ: يَسُبُّ بَنُو آدَمَ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ ... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: زمانہ کو برا کہنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 6181. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے کہ آدم کے بیٹے زمانے کو گالیاں دیتے ہیں حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں۔ میرے ہی ہاتھ میں رات اور دن ہیں۔“ الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابٌ لاَ تَسُبُّوا الدَّهْرَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6182. حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لاَ تُسَمُّوا العِنَبَ الكَرْمَ، وَلاَ تَقُولُوا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: زمانہ کو برا کہنا منع ہے ) مترجم: BukhariWriterName 6182. حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”تم انگور کا نام کرم نہ رکھو اور یہ بھی نہ کہو: ہائے کی نامرادی کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔“ الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّوْحِيدِ وَالرَدُّ عَلَی الجَهمِيَةِ وَغَيرٌهُم (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {يُرِيدُونَ أَنْ يُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7491. حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ صحیح بخاری : کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید (باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ الفتح ) ارشاد یہ گنوار چاہتے ہیں کہ اللہ کا کلام بدل دیں ) مترجم: BukhariWriterName 7491. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے : ”آدم کا بیٹا مجھے تکلیف دیتا ہے۔ وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے جبکہ میں خود زمانہ ہوں۔ میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں۔ میں جس طرح چاہتا ہوں رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہوں۔“ ... الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَلْفَاظِ مِنَ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2246. وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: «يَسُبُّ ابْنُ آدَمَ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِيَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ»... صحیح مسلم : کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ (باب: زمانے کو برا کہنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2246. ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے بتا یا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہو ئے سنا: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۔ ابن آدم ہر (وقت ،زمانے )کو برا کہتا ہے جبکہ (رب) دہر میں ہی ہوں۔ رات اور دن (جنھیں انسان وقت کہتا ہے) میرے ہاتھ میں ہیں۔‘‘ ... الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَلْفَاظِ مِنَ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2246.01. وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ، قَالَ إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا وقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: «يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ»... صحیح مسلم : کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ (باب: زمانے کو برا کہنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2246.01. سفیان نے زہری سے حدیث بیان کی انھوں نے ابن مسیب سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فر یا: ’’اللہ تعا لیٰ فرماتا ہے۔ ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے( ناراض کرتا ہے) وہ زمانے کو برا کہتا ہے جبکہ میں ہی (رب) دہر ہوں، را ت اور دن کو پلٹتا ہوں ۔‘‘ ... الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَلْفَاظِ مِنَ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2246.02. وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: " يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَقُولُ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ فَلَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ، أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا "... صحیح مسلم : کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ (باب: زمانے کو برا کہنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2246.02. معمرنے ہمیں زہری سے خبر دی انھوں نے ابن مسیب سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے وہ کہتا ہے۔ ’’ہائے زمانے (وقت) کی نامرادی! ’’تم میں سے کو ئی، ہائے زمانے کی نامرادی!‘‘(جیسا جملہ) نہ کہے، کیونکہ دہر (کا مالک ) میں ہوں۔ رات اور دن کو پلٹتا ہوں اور میں جب چا ہوں گا ان کی بساط لپیٹ دوں گا ۔‘‘ ... الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَلْفَاظِ مِنَ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2246.03. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنَّ اللهَ هُوَ الدَّهْرُ» صحیح مسلم : کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ (باب: زمانے کو برا کہنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2246.03. اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کو ئی شخص یہ نہ کہے کہ ہائے زمانے کی نامرادی!‘‘ کیونکہ اللہ تعا لیٰ ہی زمانے (کا مالک) ہے۔‘‘ الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَلْفَاظِ مِنَ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الدَّهْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2246.04. وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ، فَإِنَّ اللهَ هُوَ الدَّهْرُ» صحیح مسلم : کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ (باب: زمانے کو برا کہنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2246.04. ابن سیرین نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے نبی ﷺ سے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’زمانے کو برا مت کہو کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانہ (کا مالک) ہے۔‘‘ الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَلْفَاظِ مِنَ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا (بَابُ كَرَاهَةِ تَسْمِيَةِ الْعِنَبِ كَرْمًا) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2247. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَسُبُّ أَحَدُكُمُ الدَّهْرَ، فَإِنَّ اللهَ هُوَ الدَّهْرُ وَلَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ لِلْعِنَبِ الْكَرْمَ، فَإِنَّ الْكَرْمَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ»... صحیح مسلم : کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ (باب: عنب (انگور اور اس کی بیل ) کو کرم کہنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2247. ایوب نے ابن سیرین سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص زمانے کو برا نہ کہے، کیونکہ اللہ تعا لیٰ ہی زمانے (کا مالک) ہے اور تم میں سے کو ئی شخص عنب (انگور اور اس کی بیل) کو کرم نہ کہے، کیونکہ کرم (اصل) میں مسلمان آدمی ہوتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: سب الدهر والريح والإبل (الأخلاق والآداب) Topics: زمانے ، ہواؤں اور سواری ( اونٹ وغیرہ ) کو گالی دینا (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14