تشریح:
1۔ مذکورہ شرط عورتوں سے خاص نہیں بلکہ مرد حضرات بھی اس شرط میں داخل ہیں جیسا کہ اکثر احکام شریعت مردوں کے اعتبار سے مشروع ہیں لیکن اس میں عورتیں بھی شامل ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شرط بیعت عقبہ میں انصار پربھی لگائی تھی جیسا کہ آئندہ حدیث میں اس کی صراحت ہے۔ اس شرط کی وضاحت ہم آئندہ کریں گے۔ باذن اللہ تعالیٰ۔
2۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے: معروف معاملات میں آپ کی نافرمانی نہ کریں یہ تمام باتیں عورتوں کے ساتھ خاص ہیں اس میں مرد شامل نہیں۔ (فتح الباري:815/8) لیکن ہمارے رجحان کے مطابق پہلا مفہوم زیادہ واضح ہے۔ واللہ اعلم۔