تشریح:
چھٹی منزل:یہ منزل مرالظهران کے نام سے ذکر کی گئی ہے۔ وہاں کے لوگ اس مقام کو بطن مرو کہتے ہیں۔ یہ ایک وادی ہے جہاں سے مکہ مکرمہ کافاصلہ صرف 16 میل رہ جاتا ہے۔ اس جگہ جو پانی کی گزرگاہ ہے، وہاں رسول اللہ ﷺ نے قیام فرمایا تھا، نیز اس پانی کا بہاؤ مکے کی طرف نہیں، بلکہ مدینہ طیبہ کی طرف ہے۔