تشریح:
1۔ جن قسموں کو منافقین بطورڈھال استعمال کرتے تھے وہ کئی طرح کی ہوسکتی ہیں، مثلاً: ©۔ وہ قسمیں جو عام طور پر منافق اپنے ایمان کا یقین دلانے کے لیے کھایا کرتے تھے۔ ©۔ وہ قسمیں جو منافق اپنی منافقانہ حرکت کے پکڑے جانے پر کھایا کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کو یقین دلائیں کہ وہ حرکت انھوں نے منافقت کی بنا پر نہیں کی تھی۔ ©۔ وہ قسمیں بھی ہوسکتی ہیں جورئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ملعون نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دی ہوئی خبر کو جھٹلانے کے لیے کھائی تھیں۔
2۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس آیت کے تحت یہ واقعہ بیان کر کے اپنا رجحان بیان کیا ہے کہ ان قسموں سے مراد قسمیں وہ ہیں جو منافقوں نے زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جھوٹا قرار دینے کے لیے اٹھائی تھیں۔ واللہ اعلم۔