تشریح:
1۔ ان آیات میں شریعت کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے کہ جوشخص یہ اور کام کرے اللہ تعالیٰ اس کے لیے احکام شریعت پر چلنا اور جنت میں جانے کا راستہ آسان بنا دیتا ہے حتی کہ بدی کی راہ پر چلنا اس کے لیے مشکل ہو جاتا ہے اور جو شخص یہ اور یہ کام کرے اللہ تعالیٰ اس کے لیے شریعت پر چلنا مشکل کردیتا ہے۔ اسے نیکی کا راستہ بہت گراں اور بوجھل محسوس ہوتا ہے۔ باقی رہا کسی شخص کے انجام کے متعلق اللہ تعالیٰ کا پیشگی علم تو یہ علم کسی شخص کو اس بات پر مجبور نہیں کرتا کہ وہ وہی کام کرے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کررکھا ہے۔
2۔ بہرحال انسان ہر کام میں آزاد اور خود مختار ہے اور اسی آزادی اور خود مختاری پر انسان کو قیامت کے دن جزا یا سزا ملے گی۔ واللہ اعلم۔