تشریح:
1۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز میں کم ازکم دو یا تین آیات پڑھ لینا کافی ہوگا۔
2۔ حدیث میں دو آیات کے کافی ہونے کے متعلق دو احتمال ہیں۔ ©۔ نماز میں کم از کم کتنی آیات پڑھنا کافی ہیں؟ ©۔ ایک دن یا رات میں مطلقاً کتنا قرآن پڑھنا کفایت کر جاتا ہے؟ بہر حال جز معین کی تحدید کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے کیونکہ آیت کریمہ مطلق ہے جو اس سے کم کو شامل ہے۔ اور حدیث سے کم ازکم دو آیات کا پڑھنا ثابت ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔