مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
51.
حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں: مجھے ابوسفیان نے بتایا کہ ہرقل نے ان سے یہ کہا: میں نے تم سے دریافت کیا تھا کہ اس کے پیروکار ترقی پذیر ہیں یا روبہ انحطاط؟ تو تم نے بتایا کہ وہ دن بدن زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یقیناً ایمان کا معاملہ اسی طرح ہوتا ہے، تا آنکہ وہ پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے۔ پھر میں نے تم سے پوچھا: اس کے متبعین میں سے کوئی دین میں داخل ہونے کے بعد اسے برا سمجھتے ہوئے مرتد بھی ہو جاتا ہے؟ تو تم نے جواب دیا: نہیں۔ اور ایمان کا یہی حال ہوتا ہے۔ جب اس کی بشاشت دلوں میں سرایت کر جاتی ہے، تو پھر کوئی شخص اس سے ناراض نہیں ہوتا۔
تشریح:
1۔ یہ باب بلاعنوان ہے۔ اس سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے بالعموم تین مقاصد ہوتے ہیں:(الف)۔ اس کا پہلے باب سے تعلق ہو۔ اور یہاں تعلق اس طرح ہے کہ پہلے باب میں دین، اسلام اور ایمان کے اتحاد پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کی شہادت پیش کی گئی اور اس باب میں اہل کتاب کے زبردست عالم اوررومی سلطنت کے فرمانروا ہرقل کی گواہی کو نقل کیا ہے کیونکہ اس کا دوسرا سوال یہ تھا کہ اس دین سے ناراض ہوکر کوئی مرتد تو نہیں ہوتا۔ پھر ایمان کی شان بیان کی ہے یعنی اس نے دین کو ایمان سے تعبیر کیا ہے۔ (ب)۔ اس سے قارئین کرام کو آمادہ کرنا مقصود ہوتا ہے کہ وہ ازخود اس حدیث پر کوئی عنوان قائم کریں، چنانچہ پہلے باب میں تھا کہ مومن کو کسی وقت بھی اپنے اعمال سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ اس میں اس کی تلافی کردی ہے کہ جس کے دل میں ایمان راسخ ہوجاتا ہے اسے کوئی طاقت دین سے بےزار نہیں کرسکتی۔ گویا یوں باب قائم کیا جاسکتا ہے: باب من یھدہ اللہ فلامضل له. وغیرہ۔(ج)۔ تکثیر فوائد بھی ترک عنوان کا باعث ہوسکتا ہے، یعنی امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مختلف فوائد وعنوانات قائم کیے جاسکتے ہوں، اس لیے کوئی ایک عنوان قائم کرکے اسے مقید نہیں کیا گیا۔ 2۔ حدیث کی تقطیع کرنے کے متعلق محدثین کا اختلاف ہے۔ راجح یہ بات ہے کہ اگر تقطیع (حدیث کا کوئی ایک ٹکڑا بیان) کرنے سے معنی سمجھ میں آتے ہوں اور اس میں کوئی خرابی واقع نہ ہوتی ہو تو ایسا کیا جاسکتا ہے جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس مقام پر کیا ہے کیونکہ حدیث ہرقل بہت لمبی ہے اس کا ایک ٹکڑا یہاں بیان کیا ہے۔ (شرح الکرماني: 202/1)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
51
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
51
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
51
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
51
تمہید کتاب
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے وحی کی عظمت وصداقت ثابت کرنے کے بعد ضروری خیال کیا کہ اب اساس دین یعنی ایمان کی وضاحت کی جائے جو عبادات کی صحت وقبولیت کے لیے مدار اور اخروی نجات کے لیے شرط اول ہے۔ چنانچہ کتاب الایمان میں ایمان ہی سے متعلقہ احادیث ہوں گی۔لفظ ایمان امن سے مشتق ہے جس کے لغوی معنی امن واطمینان ہیں، اسی لغوی معنی کے پیش نظر مومن اسے کہاجاتا ہے جس سے لوگ اپنی جان ومال کے متعلق سکون و اطمینان محسوس کریں۔حدیث میں ہے۔(۔۔۔۔۔مَنْ أَمِنَهُ الْمُؤْمِنُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ )( مسند احمد 2/206۔)"(مومن وہ ہے)جس سے دوسرے مومن اپنی جان و مال کے متعلق بے خوف ہوں۔"اسی طرح یہ تصدق کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ)( المومنون:23۔38۔)"ہم اس کی تصدیق کرنے والے نہیں ہیں۔" کسی کی بات پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اسےاپنی تکذیب کی طرف سے مطمئن کرتے ہیں اور اس کی ا مانت ودیانت پر اپنے اعتماد ووثوق کا اظہار کرتے ہیں۔ایمان کی شرعی تعریف یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ بھی اپنے رب کی طرف سے اصول وراکان اور احکام ومسائل لے کر آئے ہیں ان کی تصدیق کی جائے اور ان کی سچائی کو دل میں بٹھایا جائے۔، پھر زبان سے اس کی تصدیق کا اظہار اور اپنے دیگر اعضاء سے اس کا عملی ثبوت مہیا کیا جائے۔ گویا اس کے لیے تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔ دل سے تصدیق زبان سے اقرار اور دیگراعضاء سے التزام عمل ومتابعت یہود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت و تصدیق تھی اور منافقین میں بظاہر التزام عمل و متابعت بھی موجود تھا اس کے باوجود مومن نہیں ہیں، لہٰذا تصدیق میں کوتاہی کا مرتکب منافق اور اقرار سے پہلو تہی کفر کا باعث ہے جبکہ عملی کوتا ہی کا مرتکب فاسق ہے۔ اگر انکار کی وجہ سے بدعملی کا شکار ہے تو بھی اس کے کفر میں کوئی شبہ نہیں ایسے حالات میں تصدیق واقرار کا کوئی فائدہ نہیں۔سلف صالحین کا نقطہ نظر بھی یہی ہے کہ ایمان کے متعلق جو آیات واحادیث وارد ہیں ان کی اتباع کو کافی خیال کیا جائے۔ان مباحث کلامیہ کی طرف قطعی التفات نہ کیا جائے جو متاخرین کے"دست ہنر شناس"کا کرشمہ ہیں۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ چونکہ سر رشتہ محدثین سے منسلک ہیں، اس لیے انھوں نے ایمان سے متعلق وارد شدہ قرآنی آیات اور احادیث و آثار کے پیش نظر اس موقف کواختیار کیا ہے کہ ایمان بسیط نہیں بلکہ تصدیق قلبی اقرار لسانی اور عمل بدنی سے مرکب ہے۔ تکون کے یہ تینوں زاویے اس قدر لازم ملزوم اور باہم مربوط ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو الگ کر دیا جائے تو ایسا حقیقی ایمان باقی نہیں رہتا جس سے اخروی نجات کا حصول ممکن ہو۔ اس کے بعض اجزاء اساسی اور بنیادی ہیں جنھیں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ارکان اسلام کے نام سے تعبیر کر کے انہیں اولیت دی ہے اور کچھ اجزاء کمال ہیں جنھیں "امور ایمان" کا عنوان دے کر آخر میں بیان کیا ہے قارئین کرام اس تفصیل کو ذہن میں رکھتے ہوئے کتاب الایمان کا مطالعہ کریں۔
تمہید باب
عام طور پر بلاعنوان ابواب کی تین اغراض ہوتی ہیں۔(الف)۔اس کا تعلق پہلے باب سے ہوتا ہے۔یہ گویا اس کا تتمہ اور تکملہ یا بمنزلہ فصل کے ہوتا ہے۔(ب)۔قارئین کی ذہنی استعداد بڑھانا مقصودہوتاہے کہ وہ حدیث کے مندرجات پر غوروفکر کرکے خود کوئی عنوان قائم کریں۔(ج)۔بعض اوقات یہ اشارہ بھی ہوتا ہے کہ باب بلاعنوان کے تحت آنے والی حدیث کو کسی ایک فائدے پر منحصر نہ کردیا جائے بلکہ جس قدر بھی مسائل ثابت ہورہے ہیں ان سب گنجائش رہے،چنانچہ یہ بلاعنوان باب پہلے باب کا تتمہ بھی ہوسکتاہے کہ وہاں انصار کی محبت کو ایمان کی علامت بتایا گیا تھا اوریہاں انصار کے اس لقب کی وجہ تسمیہ بتائی گئی ہے ،نیز ذہنی استعداد بڑھانا بھی مقصود ہوسکتا ہے کہ دیکھو اس حدیث میں متعدد ایسی چیزیں ہیں جن کا چھوڑنا ایمان میں داخل ہے اور جن کے اختیار کرنے سے ایمان کمزور ہوجاتا ہے،اب تمھیں اختیار ہے جو چاہو عنوان بندی کرلو۔تیسری غرض کے پیش نظر اس حدیث پر متعدد عنوان قائم ہوسکتے ہیں،مثلاً:(الاجتناب عن القتل من الایمان) اور(من الایمان ترک البھتان) وغیرہ۔
حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں: مجھے ابوسفیان نے بتایا کہ ہرقل نے ان سے یہ کہا: میں نے تم سے دریافت کیا تھا کہ اس کے پیروکار ترقی پذیر ہیں یا روبہ انحطاط؟ تو تم نے بتایا کہ وہ دن بدن زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یقیناً ایمان کا معاملہ اسی طرح ہوتا ہے، تا آنکہ وہ پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے۔ پھر میں نے تم سے پوچھا: اس کے متبعین میں سے کوئی دین میں داخل ہونے کے بعد اسے برا سمجھتے ہوئے مرتد بھی ہو جاتا ہے؟ تو تم نے جواب دیا: نہیں۔ اور ایمان کا یہی حال ہوتا ہے۔ جب اس کی بشاشت دلوں میں سرایت کر جاتی ہے، تو پھر کوئی شخص اس سے ناراض نہیں ہوتا۔
حدیث حاشیہ:
1۔ یہ باب بلاعنوان ہے۔ اس سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے بالعموم تین مقاصد ہوتے ہیں:(الف)۔ اس کا پہلے باب سے تعلق ہو۔ اور یہاں تعلق اس طرح ہے کہ پہلے باب میں دین، اسلام اور ایمان کے اتحاد پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کی شہادت پیش کی گئی اور اس باب میں اہل کتاب کے زبردست عالم اوررومی سلطنت کے فرمانروا ہرقل کی گواہی کو نقل کیا ہے کیونکہ اس کا دوسرا سوال یہ تھا کہ اس دین سے ناراض ہوکر کوئی مرتد تو نہیں ہوتا۔ پھر ایمان کی شان بیان کی ہے یعنی اس نے دین کو ایمان سے تعبیر کیا ہے۔ (ب)۔ اس سے قارئین کرام کو آمادہ کرنا مقصود ہوتا ہے کہ وہ ازخود اس حدیث پر کوئی عنوان قائم کریں، چنانچہ پہلے باب میں تھا کہ مومن کو کسی وقت بھی اپنے اعمال سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ اس میں اس کی تلافی کردی ہے کہ جس کے دل میں ایمان راسخ ہوجاتا ہے اسے کوئی طاقت دین سے بےزار نہیں کرسکتی۔ گویا یوں باب قائم کیا جاسکتا ہے: باب من یھدہ اللہ فلامضل له. وغیرہ۔(ج)۔ تکثیر فوائد بھی ترک عنوان کا باعث ہوسکتا ہے، یعنی امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مختلف فوائد وعنوانات قائم کیے جاسکتے ہوں، اس لیے کوئی ایک عنوان قائم کرکے اسے مقید نہیں کیا گیا۔ 2۔ حدیث کی تقطیع کرنے کے متعلق محدثین کا اختلاف ہے۔ راجح یہ بات ہے کہ اگر تقطیع (حدیث کا کوئی ایک ٹکڑا بیان) کرنے سے معنی سمجھ میں آتے ہوں اور اس میں کوئی خرابی واقع نہ ہوتی ہو تو ایسا کیا جاسکتا ہے جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس مقام پر کیا ہے کیونکہ حدیث ہرقل بہت لمبی ہے اس کا ایک ٹکڑا یہاں بیان کیا ہے۔ (شرح الکرماني: 202/1)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انھوں نے صالح بن کیسان سے، انھوں نے ابن شہاب سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، ان کو عبداللہ بن عباس ؓ نے خبر دی، ان کو ابوسفیان بن حرب نے کہ ہرقل (روم کے بادشاہ) نے ان سے کہا۔ میں نے تم سے پوچھا تھا کہ اس رسول کے ماننے والے بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں۔ تو نے جواب میں بتلایا کہ وہ بڑھ رہے ہیں۔ (ٹھیک ہے) ایمان کا یہی حال رہتا ہے یہاں تک کہ وہ پورا ہو جائے اور میں نے تجھ سے پوچھا تھا کہ کوئی اس کے دین میں آ کر پھر اس کو برا جان کر پھر جاتا ہے؟ تو نے کہا۔ نہیں، اور ایمان کا یہی حال ہے۔ جب اس کی خوشی دل میں سما جاتی ہے تو پھر اس کو کوئی برا نہیں سمجھ سکتا۔
حدیث حاشیہ:
یہ باب بھی پچھلے باب ہی سے متعلق ہے اور اس سے بھی ایمان کی کمی وزیادتی ثابت کرنا مقصود ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah bin 'Abbas (RA): I was informed by Abu Sufyan (RA) that Heraclius said to him, "I asked you whether they (followers of Muhammad) were increasing or decreasing. You replied that they were increasing. And in fact, this is the way of true Faith till it is complete in all respects. I further asked you whether there was anybody, who, after embracing his (the Prophets) religion (Islam) became displeased and discarded it. You replied in the negative, and in fact, this is (a sign of) true faith. When its delight enters the heart and mixes with them completely, nobody can be displeased with it."