تشریح:
یہ عنوان پہلے باب کا تمتہ اور تکملہ ہے۔ پہلے میں دلہے کے لیے زرد رنگ کے استعمال کا جواز ثابت کیا تھا لیکن اس عنوان کا مقصود یہ معلوم ہوتا ہے کہ دلہے کے لیے اس قسم کے رنگ کا استعمال ضروری نہیں کیونکہ حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کے نکاح کے موقع پر زرد رنگ کے استعمال کا کوئی ذکر روایات میں نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ دلہے کے لیے جائز تو ہے لیکن ضروری نہیں۔ (فتح الباري: 276/9) والله اعلم