مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 23
1 صحيح البخاري کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ بَابُ تَزْوِيجِ المُحْرِمِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1855 حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
صحیح بخاری:
کتاب: شکار کے بدلے کا بیان
(باب : محرم نکاح کرسکتا ہے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1855. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بحالت احرام حضرت میمونہ ؓ سے نکاح کیا۔
2 صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ عُمْرَةِ القَضَاءِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
4291 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَبَنَى بِهَا وَهُوَ حَلاَلٌ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ،
صحیح بخاری:
کتاب: غزوات کے بیان میں
(باب: عمرہ قضا کا بیان
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
4291. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے حضرت میمونہ ؓ سے نکاح کیا تو آپ بحالت احرام تھے اور جب آپ نے ان سے خلوت کی تو اپنا احرام کھول چکے تھے۔ حضرت میمونہ ؓ کا انتقال بھی اسی مقام سرف میں ہوا تھا۔
3 صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ عُمْرَةِ القَضَاءِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
4292 وَزَادَ ابْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، وَأَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ فِي عُمْرَةِ القَضَاءِ»
صحیح بخاری:
کتاب: غزوات کے بیان میں
(باب: عمرہ قضا کا بیان
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
4292. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، آپ نے فرمایا: نبی ﷺ نے حضرت میمونہ ؓ سے عمرہ قضا میں نکاح کیا تھا۔
4 صحيح البخاري كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ نِكَاحِ المُحْرِمِ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5154 حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
صحیح بخاری:
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
(باب:احرام والا شخص صرف نکاح (عقد) کر سکتا ہے حالت ...)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5154. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے احرام کی حالت میں نکاح کیا۔
5 صحيح مسلم كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ تَحْرِيمِ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ، وَكَرَاهَةِ خ...
حکم: صحیح
3513 وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، وَإِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَهُ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ»، " زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ، فَحَدَّثْتُ بِهِ الزُّهْرِيَّ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ، أَنَّهُ نَكَحَهَا وَهُوَ حَلَالٌ...
صحیح مسلم:
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
(باب: جو حالتِ احرام میں ہو اس کے لیے نکاح کرنا حرا...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3513. ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر اور اسحاق حنظلی سب نے سفیان بن عیینہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے عمرو بن دینار سے، انہوں نے ابوشعثاء سے روایت کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں خبر دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام میں تھے۔ ابن نمیر نے یہ اضافہ کیا: میں نے یہ حدیث زہری کو سنائی تو انہوں نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے خبر دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سے اس حالت میں نکاح کیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کے بغیر تھے۔...
6 صحيح مسلم كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ تَحْرِيمِ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ، وَكَرَاهَةِ خ...
حکم: صحیح
3514 وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ: «تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
صحیح مسلم:
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
(باب: جو حالتِ احرام میں ہو اس کے لیے نکاح کرنا حرا...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3514. داؤد بن عبدالرحمٰن نے ہمیں عمرو بن دینار سے خبر دی، انہوں نے ابوشعثاء جابر بن زید سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے۔...
7 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ
حکم: صحیح
1846 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
(باب: محرم کا نکاح کرنا کیسا ہے؟)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1846. سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ میمونہ ؓ سے نکاح کیا جبکہ آپ ﷺ حالت احرام میں تھے۔
8 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ
حکم: صحیح مقطوع
1847 حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
(باب: محرم کا نکاح کرنا کیسا ہے؟)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1847. جناب سعید بن مسیب ؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس ؓ کو سیدہ میمونہ ؓ کے نکاح کے معاملے میں وہم ہوا ہے کہ وہ احرام میں تھے۔
9 جامع الترمذي أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ تَزْوِيجِ الْمُحْر...
حکم: ضعیف
868 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ وَبَنَى بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ وَكُنْتُ أَنَا الرَّسُولَ فِيمَا بَيْنَهُمَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَهُ غَيْرَ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ وَرَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَ...
جامع ترمذی: كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حالت احرام میں محرم کی شادی کرانے کی حرمت کاب...)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
868. ابو رافع ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا اور آپ حلال تھے پھر ان کے خلوت میں گئے تب بھی آپ حلال تھے، اور میں ہی آپ دونوں کے درمیان پیغام رساں تھا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے۔۲- اور ہم حماد بن زید کے علاوہ کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جس نے اسے مطر الورّاق کے واسطے سے ربیعہ سے مسنداً روایت کیا ہو۔۳- اور مالک بن انس نے ربیعہ سے، اور ربیعہ نے سلیمان بن یسار سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔ اسے مالک نے مرسلا ً روایت کیا ہے، اور سلیمان بن ہلال نے بھی اسے ربیعہ سے مرسلا ً روایت کیا ...
10 جامع الترمذي أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
حکم: شاذ
869 حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَأَهْلُ الْكُوفَةِ...
جامع ترمذی: كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: محرم کے لیے شادی کی رخصت کابیان)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
869. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ محرم تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔۲- اس باب میں عائشہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ اور یہی سفیان ثوری اور اہل کوفہ بھی کہتے ہیں۔...
مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 23