تشریح:
(1) غیرت اللہ تعالیٰ کی صفت ہے جس طرح دوسری صفات ہیں۔ ہم اسے ظاہر پر محمول کرتے ہیں اور اس کی کوئی تاویل نہیں کرتے۔
(2) اللہ تعالیٰ کا مدح کو پسند کرنا لوگوں کی مصلحت کے لیے ہے تاکہ وہ اس پر لوگوں کو ثواب عطا فرمائے کیونکہ جب لوگ اللہ تعالیٰ کی تعریف کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی تعریف ملأ اعلیٰ میں کرتا ہے۔ ویسے اللہ تعالیٰ لوگوں کی مدح و ثنا سے بے نیاز ہے۔ لوگوں کی مدح اللہ تعالیٰ کو نفع نہیں دیتی اور نہ اس کا ترک ہی اسے نقصان دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدح میں تسبیح و تحلیل اور دیگر اذکار ہیں۔