تشریح:
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ نے کبھی گندم کی روٹی سے مسلسل تین دن تک پیٹ نہیں بھرا۔ (صحیح مسلم، الزھد، حدیث: 7444 (2970)) اس سے معلوم ہوا کہ مطلق طور پر سیر ہونے کی نفی نہیں بلکہ مسلسل تین دن گندم کی روٹی سے سیر ہونے کی نفی ہے۔ اس کا سبب غالباً کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ کھانا وغیرہ تو موجود ہوتا لیکن وہ دوسروں کو دے دیتے تھے اور اپنی ضروریات پر دوسروں کی ضروریات کو ترجیح دیتے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن کبھی آپ نے جو کی روٹی سیر ہو کر نہ کھائی۔ (صحیح البخاري، الأطعمة، حدیث: 5414، و فتح الباري: 643/9)