تشریح:
(1) بھنا ہوا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ بعض اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھنا ہوا گوشت تناول فرمایا ہے۔
(2) امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے اس طرح عنوان ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن سانڈا ہونے کی وجہ سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا، اگر وہ سانڈا نہ ہوتا تو آپ اسے ضرور کھاتے۔ شارح بخاری ابن بطال رحمہ اللہ نے اسی طرح لکھا ہے۔ (فتح الباري: 671/9)