تشریح:
(1) دوسری روایت میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سانڈے کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تو آپ کو بتایا گیا کہ یہ تو سانڈے کا گوشت ہے۔ آپ اس سے گھن محسوس کرتے تھے، اس لیے آپ نے اس سے اپنا ہاتھ روک لیا، جسے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے کھایا۔ (صحیح البخاري، الأطعمة، حدیث: 5400) اس حدیث کی مکمل وضاحت ہم آئندہ کریں گے۔ (2) امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود صرف یہ ہے کہ پنیر حلال ہے اور اس کا استعمال جائز ہے۔