تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روٹیاں اور شانے کا گوشت پیش کیا گیا تو آپ نے اس سے تین لقمے کھائے۔ اس روایت سے گوشت کی قسم اور کھانے کی مقدار کا پتا چلتا ہے۔ (فتح الباري: 676/9)
(2) اس عنوان کے دو اجزاء ہیں: ٭ ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت نکال کر کھانا۔ ٭ دانتوں سے نوچ کر اسے تناول کرنا۔ ان احادیث سے دونوں اجزا ثابت ہوتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت والی ہڈی نکالی اور اسے دانتوں سے نوچ نوچ کر کھایا۔ طاقت کے لحاظ سے ایسا گوشت کھانا بہت مفید ہوتا ہے۔
(3) یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسا گوشت کھانے سے نیا وضو بنانا ضروری نہیں ہاں، لغوی وضو، یعنی منہ دھونا اور کلی کرنا ضروری ہے۔ واللہ أعلم