تشریح:
اس حدیث میں شوربے کا ذکر ہے بلکہ ایک حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم ہنڈیا پکاؤ تو اس میں شوربا زیادہ رکھو اور اپنے پڑوسی کے حصے کا پانی بھی اس میں ڈال دو۔‘‘ (جامع الترمذي، الأطعمة، حدیث: 1833) حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک لمبی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سو اونٹ ذبح کیے، پھر ہر اونٹ سے گوشت لے کر اسے پکایا، اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کھایا، پھر ان دونوں حضرات نے اس کا شوربا پیا۔ (صحیح مسلم، الحج، حدیث: 2950 (1218))