الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 18 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 18 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابٌ: المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5393. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ، لاَ يَأْكُلُ حَتَّى يُؤْتَى بِمِسْكِينٍ يَأْكُلُ مَعَهُ، فَأَدْخَلْتُ رَجُلًا يَأْكُلُ مَعَهُ فَأَكَلَ كَثِيرًا، فَقَالَ: يَا نَافِعُ، لاَ تُدْخِلْ هَذَا عَلَيَّ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ( اور کافر سات آنتوں میں ) ) مترجم: BukhariWriterName 5393. سیدنا نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ اس وقت تک کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک ان کے ساتھ کے لیے کسی مسکین کو نہ لایا جاتا۔ میں ایک دن ایک شخص کو لایا جو آپ کے ساتھ کھانا کھائے تو اس نے بہت کھانا کھایا۔ بعد میں انہوں نے مجھے کہا: اسے نافع! آئندہ اس شخص کو میرے ساتھ کھانے کے لیے نہ لانا۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا ہے آپ نے فرمایا: ”مومن ایک آنت میں کھاتا ہے جبکہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ ... الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابٌ: المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5394. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ المُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَإِنَّ الكَافِرَ أَوِ المُنَافِقَ - فَلاَ أَدْرِي أَيَّهُمَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ - يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ» وَقَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ( اور کافر سات آنتوں میں ) ) مترجم: BukhariWriterName 5394. سیدنا ابن عمر ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر یا منافق، مجھے معلوم نہیں کہ عبید اللہ نے ان دونوں میں سے کسی کا ذکر کیا سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ ابن بکیر نے کہا: ان سے امام مالک نے، ان سے سیدنا نافع نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی ﷺ نے اسی حدیث کی طرح بیان کیا۔ ... الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابٌ: المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5395. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: كَانَ أَبُو نَهِيكٍ رَجُلًا أَكُولًا، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ» فَقَالَ: فَأَنَا أُومِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ( اور کافر سات آنتوں میں ) ) مترجم: BukhariWriterName 5395. سیدنا عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ابو نہیک نامی شخص بسیار خور تھا تو اس سے حضرت ابن عمر عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ یہ سن کر ابو نہیک نے کہا: میں تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں۔ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابٌ: المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5396. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَأْكُلُ المُسْلِمُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ» صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ( اور کافر سات آنتوں میں ) ) مترجم: BukhariWriterName 5396. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابٌ: المُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5397. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْكُلُ أَكْلًا كَثِيرًا، فَأَسْلَمَ، فَكَانَ يَأْكُلُ أَكْلًا قَلِيلًا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ المُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے ( اور کافر سات آنتوں میں ) ) مترجم: BukhariWriterName 5397. سیدنا ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ ایک آدمی بہت کھانا کھاتا تھا۔ وہ مسلمان ہوا تو بہت کم کھانے لگا۔ اس امر کا ذکر نبی ﷺ سے کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”بلاشبہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2060. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مومن ایک آنت میں کھا تا ہے جبکہ کا فر سات آنتوں میں کھا تا ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2060. یحییٰ قطان نے عبیداللہ سے روایت کی، کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے خبر دی انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے جبکہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔‘‘ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2060.01. و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ كِلَاهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مومن ایک آنت میں کھا تا ہے جبکہ کا فر سات آنتوں میں کھا تا ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2060.01. ابو اسامہ اور ابن نمیر نے عبید اللہ سے، معمر نے ایوب سے، (عبید اللہ اور ایوب) دونوں نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی۔ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2060.02. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا قَالَ رَأَى ابْنُ عُمَرَ مِسْكِينًا فَجَعَلَ يَضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَيَضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ فَجَعَلَ يَأْكُلُ أَكْلًا كَثِيرًا قَالَ فَقَالَ لَا يُدْخَلَنَّ هَذَا عَلَيَّ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مومن ایک آنت میں کھا تا ہے جبکہ کا فر سات آنتوں میں کھا تا ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2060.02. واقد بن محمد بن زید سے روایت ہے کہ انھوں نے نافع سے سنا، انھوں نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ایک مسکین کو دیکھا، وہ اس کے سامنے کھانا رکھتے رہے، رکھتے رہے، کہا: وہ شخص بہت زیادہ کھانا کھاتا رہا، انھوں (ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے کہا: آئندہ یہ شخص میرے ہاں نہ آئے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، ’’بلا شبہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2061. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مومن ایک آنت میں کھا تا ہے جبکہ کا فر سات آنتوں میں کھا تا ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2061. عبد الرحمٰن نے سفیان سے، انھوں نے ابوزبیر سے، انھوں نے حضرت جابر اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مومن ایک آنت سے کھاتا ہے جبکہ کافرسات آنتوں میں کھاتا ہے۔‘‘ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَال...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2061.01. و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنَ عُمَرَ صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مومن ایک آنت میں کھا تا ہے جبکہ کا فر سات آنتوں میں کھا تا ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2061.01. ابن نمیر نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سفیان نے ابوزبیر سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی، انھوں (ابن نمیر) نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا ذکر نہیں کیا ۔ الموضوع: أكل المؤمن وأكل الكافر (الأشربة والأطعمة) موضوع: مومن اور کافر کے کھانے میں فرق (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 18 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 18