تشریح:
(1) حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے موقع پر ہمیں حکم دیا کہ ہم گھریلو گدھوں کا گوشت پھینک دیں، کچا بھی اور پکا ہوا بھی۔ پھر ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اس کے کھانے کا حکم نہیں دیا۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4226)
(2) اس کا واضح مفہوم یہ ہے کہ گھریلو گدھوں کا گوشت کسی صورت میں جائز نہیں۔