تشریح:
جس طرح مردار جانور کی کھال رنگنے سے پاک ہو جاتی ہے اسی طرح ہرن کے نافے سے نکلنے والا خون خشک ہونے کے بعد پاک ہو جاتا ہے اور یہی کستوری ہے۔ متعدد احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کستوری استعمال کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی مٹی کے متعلق فرمایا: ’’وہ مشک جیسی خوشبودار ہے۔‘‘ (صحیح البخاري، الصلاة، حدیث: 349) اور اہل جنت کے پسینے سے کستوری جیسی خوشبو آئے گی۔ (صحیح البخاري، بدء الخلق، حدیث: 3246) ایک حدیث میں ہے کہ کستوری تمام خوشبوؤں سے بڑھ کر عمدہ خوشبو ہے۔ (صحیح مسلم، الألفاظ من الأدب وغیرھا، حدیث: (19) 2252) ارشاد باری تعالیٰ: ’’شراب طہور کی مہر مشک کی ہو گی۔‘‘ (المطففین: 26) الغرض مشک پاک ہے اور بہترین خوشبو ہے۔ واللہ أعلم