موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
صحيح البخاري: كِتَابُ الأَضَاحِيِّ (بَابُ قِسْمَةِ الإِمَامِ الأَضَاحِيَّ بَيْنَ النَّاسِ)
حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5592 . حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ بَعْجَةَ الجُهَنِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الجُهَنِيِّ، قَالَ: قَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا، فَصَارَتْ لِعُقْبَةَ جَذَعَةٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ؟ قَالَ: «ضَحِّ بِهَا»
صحیح بخاری:
کتاب: قربانی کے مسائل کا بیان
باب: امام کا قربانی کے جانور لوگوں میں تقسیم کرنا
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5592. سیدنا عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے صحابہ کرام ؓ میں قربانیاں تقسیم کیں تو ایک یکسالہ سیدنا عقبہ ؓ کے حصے میں آیا۔ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میرے حصے میں تو یکسالہ آیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”تم اسی کی قربانی کرلو۔“