تشریح:
(1) یہ لوگ اصل میں ڈاکو اور راہزن تھے، اگرچہ مدینہ طیبہ میں آ کر بظاہر اسلام قبول کر لیا تھا لیکن اصل خصلت میں کوئی انقلاب نہ آیا۔ موقع پاتے ہی انہوں نے چرواہے کو قتل کیا اور اونٹ لے گئے، پھر انہیں وہی سزا دی گئی جو حدیث میں مذکور ہے۔
(2) امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ اونٹوں کا پیشاب بطور دوا استعمال کیا جا سکتا ہے۔