تشریح:
(1) ہمارے ہاں خواتین بچے کے تالو کا علاج اس طرح کرتی ہیں کہ انگلی پر کپڑا وغیرہ لپیٹ کر تالو کو دبا دیتی ہیں جس سے تالو کا فاسد مادہ سیاہ خون کی شکل میں خارج ہو جاتا ہے۔ عرب خواتین بھی بچے کے حلق کا اسی طرح علاج کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا علاج ناک میں دوائی ڈال کر کیا جائے۔
(2) پسلی کے ورم کے لیے منہ کی ایک جانب دوائی ڈالی جائے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے منہ کی ایک جانب دوائی ڈالنا ثابت کیا ہے۔ واللہ أعلم