تشریح:
کسی چیز کے حصول کےلیے کوشش اور دوڑ دھوپ کرنا تحری کہلاتا ہے۔ سورج کی عبادت کرنے والے کفار طلوع و غروب کے وقت بڑے اہتمام سے عبادت کرتے تھے۔ اہل ایمان کو اس بات سے منع کر دیا گیا ہےکہ کوئی آدمی طلوع وغروب کے وقت نماز پڑھنے کا اہتمام کرے تاکہ کفار کے ساتھ کسی بھی پہلو سے تشبیہ نہ ہو، البتہ اگر کوئی انسان ان اوقات میں اپنی نیند سے بیدار ہوا ہویا اسے اپنی بھولی ہوئی نماز یاد آئی ہوتو اسے ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ حدیث میں ہے:جو شخص نماز سے سویا رہا یا نماز ادا کرنا بھول گیا تو وہ جب بھی بیدار ہویا اسے جب بھی یاد آئے تو پڑھ لے۔ (عمدة القاري: 111/4)