تشریح:
(1) سونے کی انگوٹھی پہننے کے بعد سونے کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو آپ نے اسے اتار پھینکا، لوگوں نے بھی آپ کا اتباع کرتے ہوئے اپنی انگوٹھیاں اتار دیں۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، دوسرے لوگوں نے اپنے لیے چاندی کی انگوٹھیاں بنوا لیں۔
(2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے اور اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندرونی طرف رکھتے تھے۔ واضح رہے کہ یہ عنوان پچھلے عنوان کا تکملہ ہے، اس میں مزید وضاحت ہے۔ واللہ أعلم