الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8 1 صحيح البخاري: كِتَابُ فَرْضِ الخُمُسِ (مَا ذُكِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ ﷺ وَعَصَاهُ، وَس...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3108. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كِسَاءً مُلَبَّدًا، وَقَالَتْ: فِي هَذَا نُزِعَ رُوحُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَزَادَ سُلَيْمَانُ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ: إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِاليَمَنِ، وَكِسَاءً مِنْ هَذِهِ الَّتِي يَدْعُونَهَا المُلَبَّدَةَ... صحیح بخاری : کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کی زرہ‘ عصاء مبارک ‘ آپ ﷺ کی تلوار ‘ پیالہ اورانگوٹھی کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3108. حضرت ابو بردہ ؓسے روایت، انھوں نے کہاکہ حضرت عائشہ ؓنے ایک پیوند لگی ہوئی چادر نکال کر ہمیں دکھائی اور فرمایا: اس میں (اس کو اوڑھے ہوئے) نبی کریم ﷺ کی روح قبض کی گئی تھی۔ ایک روایت کے مطابق راوی حدیث ابو بردہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ ؓنے ایک موٹا تہبند نکال کر ہمیں دکھایا جو یمن میں بنتا تھا اور ایک چادر جس کو تم ملبدہ (موٹی یا پیوند لگی) کہتے ہو۔ (فرمایا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کی ہیں۔) ... الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الأَكْسِيَةِ وَالخَمَائِصِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5818. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ: «قُبِضَ رُوحُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: کملیوں اور اونی حاشیہ دار چادروں کے بیان میں ) مترجم: BukhariWriterName 5818. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک موٹی کملی اور ایک موٹی چادر دکھائی اور فرمایا کہ نبی ﷺ کی روح ان دونوں کپڑوں میں قبض ہوئی تھی۔ الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2080. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ الَّتِي يُسَمُّونَهَا الْمُلَبَّدَةَ قَالَ فَأَقْسَمَتْ بِاللَّهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي هَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: لباس پہننے میں انکسار روا رکھنا موٹے اور باسہولت کپڑے پہننا اور بچھونے وغیرہ کے لیے استعمال کرنا ،نیز بالوں کے بنے ہو ئے (اونی ) اور منقش کپڑے پہننے کا جواز ) مترجم: MuslimWriterName 2080. سلیمان بن مغیرہ نے کہا: ہمیں حمید نے ابو بردہ سے حدیث سنائی، کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے ایک موٹا تہبند جو یمن میں بنایا جا تا ہے اور ایک اوپر کی چادر (موٹی سخت اور پیوند لگےہو نے کی وجہ سے) جسے مُلْبَدَہ کہا جا تا ہے نکال کر دکھا ئی، کہا: انھوں نے اللہ کی قسم کھائی کہ رسول اللہ ﷺ نے انھی دوکپڑوں میں داعی اجل کو لبیک کہا تھا۔ ... الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2080.01. حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ ابْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ إِزَارًا وَكِسَاءً مُلَبَّدًا فَقَالَتْ فِي هَذَا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ فِي حَدِيثِهِ إِزَارًا غَلِيظًا... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: لباس پہننے میں انکسار روا رکھنا موٹے اور باسہولت کپڑے پہننا اور بچھونے وغیرہ کے لیے استعمال کرنا ،نیز بالوں کے بنے ہو ئے (اونی ) اور منقش کپڑے پہننے کا جواز ) مترجم: MuslimWriterName 2080.01. علی بن حجر سعدی محمد بن حاتم اور یعقوب بن ابرا ہیم نے (اسماعیل) ابن علیہ سے حدیث بیان کی ،انھوں نے ایوب سے، انھوں نے حمید بن ہلال سے، انھوں نے ابو بردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ہمیں ایک تہبند اور ایک پیوند لگی ہوئی موٹی چا در نکال کر دکھائی اور فرمایا: ’’انھی دوکپڑوں میں رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو ئی تھی۔‘‘ ابن حاتم نے اپنی حدیث میں کہا: مو ٹا تہبند ۔ ... الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2080.02. و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ إِزَارًا غَلِيظًا صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: لباس پہننے میں انکسار روا رکھنا موٹے اور باسہولت کپڑے پہننا اور بچھونے وغیرہ کے لیے استعمال کرنا ،نیز بالوں کے بنے ہو ئے (اونی ) اور منقش کپڑے پہننے کا جواز ) مترجم: MuslimWriterName 2080.02. معمرنے ایوب سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور کہا: ’’موٹا تہبند۔‘‘ الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَاب لِبَاسِ الْغَلِيظِ) حکم: صحيح 4036. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ الْمَعْنَى عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ الَّتِي يُسَمُّونَهَا الْمُلَبَّدَةَ فَأَقْسَمَتْ بِاللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي هَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: موٹا لباس پہننا ) مترجم: DaudWriterName 4036. سیدنا ابوبردہ ؓ کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ کے ہاں حاضر ہوا تو انہوں نے ہمیں ایک موٹا تہبند دکھایا، جیسے کہ یمن میں بنتے ہیں اور ایک اونی چادر جسے «ملبدة» کہتے ہیں (بوجہ پیوند لگے ہونے کے یا موٹا ہونے کے اسے ملبدہ کہا گیا ہے) انہوں نے اللہ کی قسم اٹھائی اور کہا: بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ان دو کپڑوں میں ہوئی تھی۔ ... الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي لُبْسِ الصُّوفِ) حکم: صحیح 1733. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا فَقَالَتْ قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَحَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: اونی کپڑاپہننے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1733. ابوبردہ کہتے ہیں: عائشہ ؓ نے ہمارے سامنے ایک اونی چادراورموٹا تہ بند نکالا اورکہا: رسول اللہ ﷺ کی وفات انہی دونوں کپڑوں میں ہوئی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں علی اورابن مسعود ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِﷺ) حکم: صحیح 3551. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ لِي إِزَارًا غَلِيظًا مِنْ الَّتِي تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ هَذِهِ الْأَكْسِيَةِ الَّتِي تُدْعَى الْمُلَبَّدَةَ وَأَقْسَمَتْ لِي لَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمَا ... سنن ابن ماجہ : کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل (باب: رسول اللہ ﷺ کا لباس ) مترجم: MajahWriterName 3551. حضرت ابوہرہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انھوں نے ایک موٹا تہ بند دکھایا جو یمن میں بنایا جاتا ہے اور ایک چادر دکھائی جسے ملبدہ کہتے ہیں۔ انھوں نےقسم کھا کر فرمایا: رسول اللہ ﷺ ان دو کپڑوں میں فوت ہوئے۔ الموضوع: لباس النبي الذى مات فيه (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وہ لباس جس میں آپ نے رحلت فرمائی (سیرت) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8