تشریح:
(1) مکے میں رہنے والا یہ بھائی عثمان بن حکیم ہے۔ یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حقیقی بھائی نہیں بلکہ وہ ان کے مادر زاد بھائی حضرت زید بن خطاب کا بھائی تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عطا کردہ ریشمی جوڑا اپنے مشرک بھائی کو بھیج دیا تھا۔
(2) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صلہ رحمی اپنے مشرک بھائی سے بھی کی جا سکتی ہے جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے عنوان قائم کیا ہے۔ بہر حال اسلام ایک دین فطرت ہے اور اس میں جانوروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنے کی تلقین ہے۔ واللہ أعلم