تشریح:
(1) حضرت انس رضی اللہ عنی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین اوصاف بیان کرنے پر اکتفا کیا ہے کیونکہ یہ اوصاف، جامع اخلاق ہیں۔ انھیں اصول اخلاق بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں حسن وجمال تو وہبی فضیلت ہے جسے انسان محنت سے حاصل نہیں کر سکتا، باقی شجاعت وسخاوت جیسے اوصاف محنت وکوشش سے حاصل ہو سکتے ہیں۔
(2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مجموعۂ کمالات فطری وکسبی تھی۔ آپ سرتاپا اوصاف حمیدہ اور اخلاق فاضلہ کے جامع تھے۔ شجاعت وسخاوت میں اس قدر بڑھے ہوئے کہ آپ کی نظیر نہیں پیش کی جا سکتی، کسی نے خوب کہا ہے:
حسنِ یوسف،دمِ عیسیٰ، ید بیضاداری آنچہ خوباں ہمہ دارند، تو تنہا داری