تشریح:
مسلمان کا ناحق خون بہانا، بلا وجہ اس کا مال لوٹنا اور اس کی عزت وناموس پر حملہ کرنا بہت بڑا جرم ہے، بلکہ اسے حقیر خیال کرنا بھی شریعت کو پسند نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كا ارشاد گرامی ہے: ’’مسلمان کو اتنا ہی شر کافی ہے کہ وہ دوسرے مسلمان کو حقیر خیال کرے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے خون، مال اور عزت کو حرام کیا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم، البروالصلة، حدیث:6541(2564)) مذکورہ حدیث کے مطابق ایک مسلمان کی عزت وآبرو مکہ شہر کی حرمت کے برابر ہے۔ کاش! مسلمان ان باتوں کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھیں۔ واللہ المستعان