تشریح:
حیا کامل ایمان کا حصہ ہے، اور حیا ایمان سے حاصل ہوتی ہے۔ جس طرح ایمان، مومن کو نافرمانی سے روکتا ہے اور اللہ کی اطاعت پر ابھارتا ہے، اسی طرح حیا فواحش و منکرات سے روکتی ہے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جب انسان میں حیا نہ ہو تو بے حیا بن کر اللہ تعالیٰ سے بغاوت پر اتر آتا ہے۔