تشریح:
جب اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دیا تو ان ناموں کو بھی حرام کر دیا جن کے سامنے آنے سے شراب نوشی کا جذبہ پیدا ہوتا تھا۔ ایک حدیث میں اس کی مزید وضاحت ہے، مومن آدمی کا نام سابقہ کتب میں کرم ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے تمام مخلوق پر برتری اور عزت بخشی ہے لیکن تم لوگ دیواروں پر پروان چڑھنے والے انگوروں کو کرم کہتے ہو۔ (المعجم الکبیر للطبراني:277/7، رقم:7087، وفتح الباري:696/10) اس سے مراد حرمت شراب کی تاکید ہے کہ اس کے تمام ایسے نام حرام کر دیے ہیں جو انسان کو شراب نوشی پر آمادہ کرتے ہیں۔ واللہ أعلم