تشریح:
ان دونوں حدیثوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمان کی طرف نظر اٹھانا ثابت ہے، لہذا اہل زہد کا یہ کہنا غلط ہے کہ اللہ سے خوف کرتے ہوئے عجز و انکسار کا تقاضا ہے کہ آسمان کی طرف نہ دیکھا جائے، ہاں دوران نماز میں آسمان کی طرف دیکھنے کی سخت ممانعت ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’لوگوں کو چاہیے کہ وہ دوران نماز میں آسمان کی طرف دیکھنے سے رک جائیں بصورت دیگر ان کی آنکھوں کو اچک لیا جائے گا۔‘‘ (صحیح البخاري،الأذان، حدیث:750)