تشریح:
وعظ و نصیحت کرتے وقت زمین پر چھڑی مارنا یا اسے کریدنا بھی فضول حرکت نہیں ہے کہ انسان کو اس سے منع کیا جائے۔ ایسا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث میں اس کی صراحت ہے، لہذا اسے بھی فضول حرکت نہ کہا جائے۔ واللہ المستعان