تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ اس کے آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ''ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم'' بھی پڑھا کرتے تھے۔ (السنن الکبریٰ للنسائي، رقم: 1321، و سنن ابن ماجة، إقامة الصلوات، حدیث: 1355، و فتح الباري: 143/11)
(2) تمام نمازوں میں دعائے استفتاح کے طور پر اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے۔ خاص طور پر نماز تہجد میں اس کا اہتمام کیا جائے۔ اس دعا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس انداز سے اللہ تعالیٰ کے حضور اظہار عبودیت کیا ہے وہ آپ ہی کا مقام ہے ۔۔۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔۔۔