تشریح:
(1) چونکہ میت، مرتے وقت موت کی سختی سے دوچار ہوتی ہے، اس لیے اس کی تسکین و تسلی کے لیے اہل خانہ اس کے ساتھ جاتے ہیں۔ دوسری حدیث میں ہے کہ نیک آدمی کا اچھا کردار خوبصورت شخص کی صورت میں اس کے پاس آ کر اسے بشارت دیتا ہے۔ آدمی کہتا ہے: تو کون ہے؟ وہ جواب دیتا ہے: میں تیرا نیک عمل ہوں۔ اور کافر کے پاس اس کا عمل انتہائی بدصورت انسان کی شکل میں آتا ہے اور ڈراتا ہے اور رنج و الم سے دوچار کرتا ہے۔ (مسند أحمد: 296/4)
(2) بہرحال انسان کا اچھا یا برا کردار تو اس کے ساتھ رہتا ہے۔ جبکہ بعض اوقات اہل خانہ اور مال و اسباب اس کے ساتھ نہیں جاتے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ آسانی فرمائے۔ آمین