تشریح:
(1) اس سے پہلے احادیث میں حروریہ کا ذکر تھا،اس حدیث میں صراحت ہے کہ اس سے مراد خوارج کا گروہ تھا۔
(2) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں اختلاف کے وقت ان کا ظہور ہوا، چنانچہ اس گروہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے ختم کیا۔ان میں اس شخص کی برآمدگی بھی ہوئی جس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشاندہی فرمائی تھی۔
(3) خوارج کے متعلق تقریباً پچیس صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے احادیث مروی ہیں، جن میں اس فتنے کا ذکر ہے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے اس فتنے کی سرکوبی کی۔ انھیں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بہت عداوت تھی۔ جس طرح روافض ان سے عقیدت میں گمراہ ہوئے اسی طرح خوارج ان کی عداوت اور دشمنی کی وجہ سے راہ راست سے بھٹک گئے۔ خذلهم الله أجمعين في الدنيا والآخرة، آ مين يارب العالمين۔