تشریح:
1۔برے خواب کے آداب حسب ذیل ہیں جسے ہم نے پہلے بھی بیان کیا ہے۔ ©تین دفعہ بائیں جانب تھوتھوکرے۔ ©شیطان کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے۔ © اپنا پہلوفوراً بدل لے۔ ©یہ خواب کسی سے بیان نہ کرے۔ © دو رکعت نماز ادا کرے۔ اس کی صراحت ایک دوسری حدیث میں ہے۔ (صحیح مسلم، الرؤیا، حدیث: 5900(2263)
2۔واضح رہے کہ دروغ گوئی (جھوٹ بولنا) حرام کمائی اور گناہوں کا ارتکاب برے خواب آنے کا باعث ہے اور راست بازی (سچ بولنا) حلال کمائی نیکیوں کا اہتمام اچھے خواب کا ذریعہ ہے۔ واللہ أعلم۔