تشریح:
صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کی اقتدا کررہے تھے اور دوسرے مقتدی حضرت ابوبکر ؓ کی اقتدا میں تھے۔ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث:713) اس روایت نے وضاحت کردی کہ حضرت ابوبکر ؓ صرف رسول اللہ ﷺ کی تکبیرات لوگوں کو سنا رہے تھے۔ آپ لوگوں کے امام نہیں تھے۔ امامت کے فرائض رسول اللہ ﷺ ہی ادا کررہے تھے۔ (فتح الباري:264/2) اس حدیث کی تشریح پہلے گزرچکی ہے۔