تشریح:
1۔حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل کتاب میں سے ایک زبردست عالم تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں جنت کی بشارت دی تھی۔
2۔اس حدیث میں اس پیالے کا ذکر ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا تھا اور اس مسجد کا بھی بیان ہے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی تھی۔ ان دونوں کو تاریخی عظمت حاصل ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسے تاریخی مقامات دیکھنے سے وہاں شکرانے کے طور پر نماز پڑھنا جائز ہے۔