تشریح:
(1) ایک حدیث میں ہے کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس سورت میں سجدہ کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی اس میں سجدہ نہ کرتا۔ (صحیح البخاري، سجودالقرآن، حدیث:1074) (2) دراصل مالکیہ کے نزدیک فرائض کی نماز میں ایسی سورت تلاوت کرنا مکروہ ہے جس میں سجدہ ہو، امام بخارى ؒ نے اس موقف کی تردید کرت ہوئے مذکورہ عنوان قائم کرکے یہ حدیث پیش کی ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔نماز میں سجدے والی سورت پڑھی جاسکتی ہے۔