تشریح:
(1) یہ حدیث اس امر پر واضح دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر کی نماز میں آہستہ قراءت کرتے تھے، کیونکہ حضرت خباب بن ارت ؓ نے اس کے متعلق خبر دی ہے اور ڈاڑھی کی حرکت کو اس کی علامت قرار دیا ہے۔ یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ (عمدةالقاري:495/4)
(2) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی ﷺ کی ڈاڑھی مبارک لمبی اور گھنی تھی۔